بشام حملہ، وزیر اعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی

بشام حملہ، وزیر اعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہلاک چینی باشندوں پر چینی سفیر سے اظہار تعزیت  کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی سفارتخانہ  پہنچے ، اس موقع پر  وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی  ساتھ تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے چینی سفیر سے ملاقات کی، وزیراعظم نےچینی باشندوں پر دہشتگردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے  ہلاک چینی باشندوں پر چینی سفیر سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق   وزیر اعظم شہباز شریف نے ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Watch Live Public News