فلائٹ کے دوران جوڑے کی نازیبا حرکات، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

فلائٹ کے دوران جوڑے کی نازیبا حرکات، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
لاوہور(ویب ڈیسک) گزشتہ روز خبر آئی کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا، تاہم جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے خاصا ردعمل دیا ہے اور یہ خبر ٹوئٹر پر وائرل ہو کر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے. اس حوالے سے #airbluekissing کا ٹرینڈ چل رہا ہے، اس پر دلچسپ میمز سامنے آ رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں. واقعہ کے بعد جہاز میں سوار دیگر افراد نےسول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس واقعہ پر نجی ایئرلائن کیخلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے و اقعہ کی تحقیقات کا فیصلہ سامنے آیا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔