لیہ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نےا نصاف صحت سہولت کارڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستانیوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت حاصل ہو، اس سے پہلے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں ہوتی تھی، چاہتا تھا پنجاب کےہرخاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو. انہوں نے کہا ماضی میں اکثر ممالک میں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی، پاکستان 50 یا 60 سال پہلے ترقی کر رہا تھا ، برطانیہ کو بطور فلاحی ریاست دیکھا جہاں سب کے لیے قانون ایک جیسا تھا، برطانیہ میں روزگار ملنے تک حکومت پیسے دیتی تھی، پاکستان دنیا میں تیزی کےساتھ ترقی کررہاتھا،پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا. دنیامیں سب سےبڑاانقلاب ریاست مدینہ میں آیا،دنیاکی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ کی ریاست تھی. انہوں نے کہا اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے سے اللہ خوش ہوتاہے، جس معاشرے میں انسانیت کی خد مت ہوتی ہے وہاں اللہ کی برکت ہوتی ہے،ہم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیاہے. لیہ پسماندہ ضلع ہے جس کووزیراعلیٰ پنجاب نے نظر انداز نہیں کیا، آبادی کی وجہ سے پانی سمیت دیگر وسائل پراثر پڑرہاہے، چاہتاہوں کوئی بھی غریب آئےاس کاعلاج مفت ہو، مارےپاس وسائل نہیں ہیں،جوٹیکس آتاہےوہ قرضوں میں چلاجاتاہے، شہروں میں آبادی بڑھنے کی بڑی وجہ دور دراز علاقوں کے عوام کا روزگار کیلئے شہروں کا رخ کرنا ہے. اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام شہریوں کو مفت صحت سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ آج شروع ہو رہا ہے.پروگرام کا آغازآج سے7اضلاع میں شروع کیاجارہا ہے.اس سال کے آخر تک پنجاب کےہرشہری کوصحت کی مفت سہولیات میسر ہونگی. انہوں نے کہا لیہ میں زچہ و بچہ کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے.ضلع لیہ میں 21ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں.تمام علاقوں کی یکساں ترقی تحریک انصاف کا وژن ہے.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے یونیورسٹی آف لیہ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا. وزیراعلی نے کہا لیہ کے 367سکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے.لیہ میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت زمین مختص کر دی گئی ہے.وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے.