ترین گروپ کے بعد ایک گروپ، پی ٹی آئی میں دراڑیں

ترین گروپ کے بعد ایک گروپ، پی ٹی آئی میں دراڑیں
لاہور (پبلک نیوز) عمران خان حکومت کے لیے ایک مشکل کھڑی ہو گئی۔ جہانگیر گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ سامنے آ گیا ہے۔ اس نئے سامنے آنے والے گروپ میں 15 ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس نئے گروپ کو ہم خیال گروپ کا نام دیا جا رہا ہے۔ کل رات ہم خیال گروپ میں شامل ارکان کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا تھا۔ عشائیہ کے دوران مختلف سیاسی امور سمیت اپنے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔یہ بھی پڑھیں - عمران خان ہر حال میں 5 سال حکومت کریں گے: شیخ رشیدذرائع کا کہنا ہے کہ سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفر عباس، سردار محی الدین کھوسہ، عامر عنایت شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر) غضنفر علی، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر لاہڑی سمیت احسن جہانگیر بھٹی نے عشائیہ میں شرکت کی۔ عشائیہ کے دوران گروپ ممبران نے ترقیاتی سکیموں میں شامل نہ کرنے پر شکوے اور شکایتیں کیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال گروپ کے تحفظات وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھے جائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل اس کے بعد طے کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔