جمعرات کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

جمعرات کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آئے گا۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کو دن 2 بجے کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر پہنچ جائے گا۔یہ بھی پڑھیں - حاجیوں کیلئے کورونا ویکسین وافر، ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جمعرات کو دن 2 بج کر 18 منٹ کے وقت پر سورج 90 درجہ پہنچ جائے گا۔ لہٰذا افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔