6دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے دیا،مریم نواز

6دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے دیا،مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کانسٹیبل کمال احمد کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے آئی ہوں، عمران خان20ہزار بندوں کو جمع نہیں کر سکے، لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا دیا، یہ انقلاب نہیں انتشار تھا. نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے شہید پولیس اہلکار سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے دیا، عوام جانتے ہیں آپ کا کیا ایجنڈا ہے، لوگ پوچھ رہے ہیں کیوں انتشار کا ایجنڈا لے کر آئے ہو، حقیقی انقلاب کا سفر تو اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے، انہوں نے دارالحکومت کو نذرآتش کیا ان کا ایک ایم این اے گاڑی پرچڑھ کرآگ لگانے کاکہتارہا. مریم نواز کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں، سیاست میں مذہب کا استعمال گناہ ہے، کل پی ٹی آئی کے کارکن کے گھرسے اسلحہ برآمد ہوا، اس کارکن کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے، کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی ان پر درج ہونا چاہئے، انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، اس ناحق خون کا ذمہ دار عمران خان ہے، ڈی چوک میں جو ہوا کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے ، قوم نے ان کو "ایبسلوٹلی ناٹ" کہہ دیا ہے، پی ٹی آئی ورکرز کا مقدمہ بھی عمران خان کیخلاف ہونا چاہیے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔