اسلام آباد: پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں اچھی خبر، چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے 1.3 ارب ڈالرز، تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ کے لئے ملنے کی توقع ہے، ایک ارب ڈالرچینی حکومت کے فنڈز سے فراہم کئے جائیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو دوست ممالک سے 400 ملین ڈالر کی امدادبھی ملنے کا امکان ہے۔