عمران خان کی بہن عظمی خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج

عمران خان کی بہن عظمی خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج
لاہور: اینٹی کرپشن نے عمران خان کی بہن عظمی خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوا ، مقدمہ 5261 کنال زمین دھوکہ دہی سے کم قیمت پر خریدنے پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 6ارب روپے مالیت کی زمین جعل سازی سے 13 کروڑ روپے میں خریدی گئی ، عظمی خان اور انکے شوہر احد خان نے عثمان بزدار کے ساتھ مل کر 500 کنال اراضی پر قبضہ حاصل کیا۔ متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں،عظمی خان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلان کے بعد گریٹر تھل کینال کے نام سے اربوں کی زمین کوریوں کے بھاؤ خریدی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔