ویب ڈیسک: بلوچستان سمیت ملک میں دہشتگردی کے خلاف مکران سول سوسائٹی کی جانب سے تربت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار حافظ عاصم منیر کی بہترین پالیسی اور حکمت عملی کی بدولت بلوچستان سمیت ملک میں امن و امان قائم ہوا اور ملک ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔
چند ترقی دشمن عناصردہشتگردی کر کے ملک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور ریاستی اداروں کی شب و روز محنت اور توجہ کی وجہ سے ملک اور عوام محفوظ ہیں۔
دہشت گردی اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنی فوج اور اداروں کا ساتھ ہے۔ ہم عوام اپنی فوج اور اداروں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔