پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال!تاجربرادری،ماہرمعاشیات کا ردعمل

پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال!تاجربرادری،ماہرمعاشیات کا ردعمل
کیپشن: پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال!تاجربرادری،ماہرمعاشیات کا ردعمل

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج احمد چنائے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ سیاسی عناصر کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کی کوشش کرنا ملک کے ساتھ غداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمد چنائے نے واضح کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں اکانومی مستحکم ہو رہی یے اور ملک  بہتری کی جانب گامزن ہے۔ حماد پونےوالا صدر آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ 

چیئرمین راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز خاقان خواجہ نے کہا کہ میں پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کمپین کی مخالفت کریں کیوں کہ یہ پاکستان کے حق میں ٹھیک نہیں ہے۔ 

چودھری اکمل اکانومسٹ کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی جیسی غیر سنجیدہ کمپین نے ملک میں انارکی جیسا محول پیدا کر دیا ہے۔ اس سے بہت سے نقصانات کا خدشہ ہے۔ جیسے ٹیکسز کی وصولی میں کمی، جی ڈی پی گروتھ میں کمی اور انفلیشن ریٹ کا بڑھنا وغیرہ۔ سول نافرمانی کی صورت میں، مہنگائی جو کہ بہت مشکل سے نیچے آئی ہے ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہو جائےگی۔ ریمیٹنسز کم ہونگی تو زرِ مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑیگا۔

صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونیوالا نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے تا کہ ملکی معیشت کو نقصان ہو۔ کراچی کی تاجر تنظیم مکمل طور پر اسکا بائیکاٹ کرتی ہے اور کسی طور پر بھی ہم اسکو کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران جاوید ارسلان خان نے کہا کہ وہ دن تھے جب ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے، الحمدُ للہ موجودہ پالیسیوں اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

چیئرمین روات انڈسٹریل بورڈ چودھری ندیم نے کہا کہ سول نافرمانی سے بہت نقصان ہوگا اور معیشت تباہ ہوگی۔ 

چیئرمین ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی اکانومی جب ترقی کی راہ پر مستحکم ہو رہی ہے اور سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پلس ہو چکی ہے ایسے وقت میں دھرنے کی سیاست ویلکم نہیں ہوگی۔

صدر آئرن سٹیل ملز محمد آصف مارفانی نے کہا کہ ہمارے اندر کیپیسٹی ہے اور ہم معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔

چیئرمین ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج پوائنٹس بڑھنے کے ساتھ ساتھ شرہ سود میں بھی بتدریج کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور ایکسپورٹس بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ہماری قوم کو اکھٹے ہو کر ایسے مذموم ایجنڈے کا نا صرف بائیکاٹ کرنا ہے بلکہ ہمیشہ کیلئے اسے مسترد کرنا ہے۔

Watch Live Public News