کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 176 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 42 پیسے اضافہ ہوا، یہ 176 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا اور 175 روپے 80 پیسے میں ٹریڈ کررہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ اس سے قبل 12 نومبر کو ڈالر 175 روپے 73 پیسے کی بلند ترین سطح پر گیا تھا۔ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 روپے 50 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 پیسے کمی کے ساتھ 175 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔