پبلک نیوز: وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کراوں گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا 15 مئی کو کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کر کے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کشمیر میں گذشتہ 30 سال سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے تقرری سے قبل انٹرویو میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ عمران خان نے میرے آئیڈیا کو سراہا۔ اپنا وعدہ پورا کر کے دکھاوں گا۔