دولہا دلہن کو لینے کی بجائے حوالات پہنچ گیا

دولہا دلہن کو لینے کی بجائے حوالات پہنچ گیا
شکرگڑھ ( پبلک نیوز) شادی کی تقریب دولہا دلہن لینے جانے کی بجائے جیل پہنچ گیا۔ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ پولیس کے مطابق گاؤں کھینڈریاں میں زمیندار محمد سلیم کے بیٹے کی شادی تھی۔ دولہا محمد نعیم کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی۔ دولہا کی بارات جانے سے پہلے پولیس دولہا کو پکڑ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ساؤنڈ سسٹم پر گانے بجا کر مجراء کرواتے رہے۔ پولیس بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دلہا محمد نعیم والد محمد سلیم سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے اسلحہ کی نمائش ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے ممتاز علی محمد مقصود محمد نوید اور محمد بلال سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔