اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے

اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملہ پر سماعت، ممبران الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی اور نثار درانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی . جس کے دوران اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .

اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے مہلت طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک مہینہ کا وقت دیا جائے. معاون وکیل کا کہنا تھا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں، وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کرینگے جس پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا ایک مہینہ بہت زیادہ ہے، 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں. الیکشن کمیشن نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی.

بعدازں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے پیش ہونےسے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوا ہے، خوشی ہے کسی چوری ڈاکے کے کیس میں پیش نہیں ہو رہا، شوکاز جاری ہوا ہے اور الیکشن کمیشن کی پاسداری کے لیے پیش ہوا ہوں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔