مناہل ملک کی لیک ویڈیوز،مفتی قوی کابڑاانکشاف

مناہل ملک کی لیک ویڈیوز،مفتی قوی کابڑاانکشاف
کیپشن: مناہل ملک کی لیک ویڈیوز،مفتی قوی کابڑاانکشاف

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر  بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان مشہور عالمِ دین مفتی عبدالقوی نے بھی اپنا بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پورے اسکینڈل پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ‘وہ مناہل اور ان کے ساتھ ویڈیو میں موجود لڑکے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں کیونکہ مناہل ان سے مختلف معاملات پر  رہنمائی حاصل کرنے کیلئے رابطے میں رہتی ہیں‘۔

مفتی قوی نے ٹک ٹاکر   مناہل ملک  کی لیک ویڈیوز  کو  اوریجنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ویڈیوز کو دیکھ کر بلکل بھی نہیں لگ رہا کہ وہ  مورفڈ ہیں یا اے آئی سے ایڈٹ کی گئیں ہیں کیونکہ ایڈٹ شدہ ویڈیوز صاف پہچانی جاتیں ہیں‘۔

پورے معاملے پر ٹک  ٹاکر  و سوشل میڈیا اسٹار   مناہل ملک کو مشورہ دیتے ہیں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ‘بجائے بہانے بنانے کے وہ اس پورے  معاملے کا براہ راست مقابلہ کریں اور کلپس کو جعلی قرار دینے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کریں کیونکہ اس طرح آپ ویڈیو لیک کرنے والے ملزمان کو بآسانی قانون کی گرفت میں لاسکتی ہیں‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک نہیں بلکہ 10 نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس میں انہیں ان کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم پورے اسکنڈل پر مناہل ملک کے کلپ ایڈٹ بیان پر سوشل میڈیا صارفین  ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سچ بولنے پر زور دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News