لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممالک اگر ویٹو کا حق استعمال کریں گے تو اس کا جواز فراہم کرنا لازم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا جواز لازمی فراہم کرنے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد یورپی ملک لکتونسٹائن کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔قرار داد کے حق میں اقوام متحدہ کےتمام 193 ممالک نے ووٹ دیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اگر کسی معاملے پر اپنا ویٹو کا حق استعمال کریں گے تو ان پرلازم ہوگا کہ وہ اس کا جواز فراہم کریں۔10 دنوں کے اندر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے ویٹو کرنے والے ممالک سے اس کا جواز مانگا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکا، چین، برطانیہ ، روس او فرانس کے پاس ویٹو کا اختیار ہے۔ کسی بھی معاملے پر اگر کسی ایک رکن نے بھی ویٹو کردیا تو اس مسئلے سے متعلق قرار داد منظور نہیں ہوسکتی۔