اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا 

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا 

(ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا۔ 

 دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا ۔ الجزیرہ کی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

Watch Live Public News