ایران کاسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانےکامطالبہ

ایران کاسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانےکامطالبہ
کیپشن: ایران کاسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانےکامطالبہ

ویب ڈیسک: ایران نے لبنان اور پورے خطے میں اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید اراوانی نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کے 15 ارکان کو خط لکھ دیا۔

ایرانی مندوب نے خبر دار کیا کہ ایران کی سفارتی حدود اور نمائندوں کے خلاف کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے قومی اور سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News