حکومت کی اجازت کے بغیر حج حرام ہے، علماء

haram
کیپشن: haram
سورس: google

 ویب ڈیسک : سعودی عرب کی کبار علماء کونسل نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے مجاز حکام سے اجازت حاصل کرنا ضروری اور شریعت کا مقصود ہے۔ شریعت مفادات کو بہتر بنانے، برائیوں سے روکنے پر زور دیتی ہے اور بغیر اجازت حج جانا برائی ہے اور ایسا کرنے والا گناہ گار ہوگا۔

یہ بات سعودی عرب کی کبار علماء کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں سامنے آئی۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس نیک اور بابرکت ملک مملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو حرمین شریفین کی خدمت کی ذمہ داری سونپ کر عزت بخشی ہے۔ سعودی عرب نے بھی کما حقہ اس اس ذمہ داری کو نبھایا۔ مسلسل توسیعی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کے نفاذ، سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر اور حرمین شریفین میں آنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے پوری ذمہ داری کے ساتھ حجاج اورمعمترین کی مدد کی ہے۔

یہ بات ان ضوابط اور ہدایات میں بھی واضح کی گئی ہے جن کا مقصد زائرین، معتمرین اور حجاج کے استقبال کا اہتمام کرنے اور ان کی نقل و حرکت کومنظم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں تاکہ تمام عازمین آسانی، سکون، حفاظت اور سلامتی کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔