تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
کیپشن: تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

ویب ڈیسک: بھارتی شہر آگرہ میں بنی تاریخی عمارت تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش سیاحت کے علاقائی دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ تاہم پولیس نے اس دھمکی کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے افسران کو موصول ای میل میں لکھا گیا ہے کہ تاج محل کے اندر بم نصب کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بم کو پھٹنے سے روک سکو تو روک لو۔ ای میل موصول ہوتے ہی محکمہ سیاحت کے ملازمین نے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا۔ اس کے بعد آناً فاناً میں معاملے کی اطلاع مقامی پولیس، سی آئی ایس ایف اور محکمہ آثار قدیمہ کے افسران کو دی گئی۔

سیکیورٹی انچارج سید اریب احمد کا کہنا ہے کہ اترپردیش سیاحت کے دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم ہم نے ای میل کے مطابق کچھ نہیں پایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال تاج محل احاطہ میں بم ہونے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اس کے باوجود پولیس اور دیگر متعلقہ ٹیمیں اس دھمکی کو سنجیدگی سے لے کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News