(ویب ڈیسک) پاکستانی بین الاقوامی تعلقات کے اسکالر نے بھارتی میڈیا نیٹ ورک کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا بھانڈا پھوڑدیا۔
سی بی ایس کی پھیلائی گئی فیک نیوز اب مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے۔ بھارت نے جھوٹا واویلا کھڑا کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان نے ایرانی جنگی طیاروں کو رکنے اور آپریشنل سہولت فراہم کی۔
پاکستانی جنگی طیاروں کی جعلی تصاویر استعمال کر کے انہیں ایرانی طیارے ظاہر کیا گیا تاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
پاکستانی بین الاقوامی تعلقات کے انکشافات سنتے جائیے اور دیکھتے جائیے کہ کس طرح بھارتی میڈیا نیٹ ورکس مسلسل پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہمات چلا رہے ہیں۔
پاکستانی بین الاقوامی تعلقات کے اسکالر احمد حسن العربی نے سی بی ایس اور بھارتی میڈیا و کاروباری نیٹ ورکس کے مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے ان پر مربوط پاکستان مخالف پروپیگنڈا بیانیے چلانے کے ثبوت فراہم کر دیے۔
سی بی ایس نے 2025 بھارتی فالس فلیگ آپریشن سندور کے دوران بھارت کی لاہور بندر گاہ جس کا وجود ہی نہیں پر بھارتی نیوی کےقبضے جیسی مزحیکہ خیز اور جھوٹی خبر بھی رپورٹ کی ہوئی تھی۔
سی بی ایس بیانیے کے پس منظر میں موجود ملکیتی روابط بھی انتہائی چونکا دینے والے ہیں۔
سی بی ایس، پیراماؤنٹ گلوبل کی ملکیت ہے جبکہ اس کے تجارتی اور میڈیا روابط ریلائنس انڈسٹریز سے جڑے ہوئے ہیں، جو مکیش امبانی کی ملکیت ہے اور جسے مودی حکومت کا قریبی اتحادی اور را کا حامی میڈیا نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔
2025 کے بعد سی بی ایس نے باضابطہ طور پر کلرز ٹی وی انڈیا اور جیو سینما کے ساتھ سسٹر نیٹ ورک پارٹنرشپس قائم کر لیں۔