ویب ڈیسک: بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی ، امیر خسروؒ کے عرس پر جانیوالے پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں قید کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت امیر خسرو رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پر بھارت جانیوالے پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا، کھانے پینےسے بھی محروم ، زائرین نے پاکستانی ہائی کمیشن سے رہائی دلوانے کی اپیل کردی ہے۔
حضرت امیر خسرو کے عر س پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے 70 پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا ہے جب کہ ان کو نہ تو کچھ کھانے پینے کو دیا جارہا ہے نہ ہی ان کی بات سنی جارہی ہے جبکہ ان کے ہوٹل سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ 70پاکستانی زائرین گذشتہ روز اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارتخانے سے باقاعدہ ویزا جاری ہونے کے بعد اور تمام تر ایس اوپیز کے مطابق نئی دہلی پہنچے تھے۔