ویب ڈیسک: وزیراعظم کاسعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے لئے بڑا قدم,شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس اور فوری کارروائی کرتے ہوئےوفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیدیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا۔
وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔