’پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے‘

’پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ‏پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ‏جنوری 2021 سے جولائی 2021 تک پاکستان میں تیار کیے گئے موبائل فونز کی تعداد 12.27 ملین تک پہنچ گئی ۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ‏جنوری سے جولائی بیرون ممالک سے امپورٹ کئے گئے موبائل فون ‏کی تعداد 8.29 ملین ہے۔ ‏2018میں پاکستان مابائل فون کی درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔ اس سے قبل حکومت کارکردگی کے حوالے سے انھوں نے لکھا تھا کہ 2018کے تاریخی معاشی زوال کے بعد تین سال کی انتھک محنت اور ملک سے وفاداری کی بدولت آج وطنِ عزیز کو بہتر سمت دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مزید لکھا کہ تحریک انصاف کی حکومت وہواحد حکومت ہے جو جمہوری روایات کے عین مطابق جمہور کو ہی جوابدہ ہے اور عوامی طاقت ہی کی بدولت پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔