معروف سکالر ڈاکٹر روبینہ سہگل انتقال کر گئیں

معروف سکالر ڈاکٹر روبینہ سہگل انتقال کر گئیں
لاہور (ویب ڈیسک) معروف سکالر اور ویمن ایکشن فورم ( ڈبلیو اے ایف) کے سرخیل ممبران میں سے ایک ڈاکٹر روبینہ سہگل انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر سہگل حقوق نسواں کی کارکن، دانشور اور ماہر تعلیم تھیں۔ انہوں نے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں متعدد کتابیں اور مقالے لکھے۔ ان کا علمی کام مختلف قومی اور بین الاقوامی تحقیقی جریدوں میں شائع ہوا، جس میں حقوق نسواں سے لے کر علمی مباحث اور انسداد دہشت گردی کے علاوہ دیگر مختلف موضوعات شامل ہیں۔ ڈبلیو اے ایف کے لاہور چیپٹر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ بتایا جاتا ہے کہ ہماری پیاری روبینہ سہگل کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کئی زندگیوں کے لیے کام کیا اور اپنے پیچھے ایک بہت بڑا خلا چھوڑ کر گئیں۔ انہوں نے روچسٹر یونیورسٹی سے تعلیم اور ترقی میں پی ایچ ڈی جبکہ کولمبیا یونیورسٹی سے ترقیاتی نفسیات میں ایم اے کیا۔ ڈاکٹر روبینہ سہگل کے انتقال پر نامور سکالرز اور حقوق نسواں کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔