پاک فوج نے فلڈ ریلیف عطیات کیلئے اکاؤنٹ قائم کر دیا

پاک فوج نے فلڈ ریلیف عطیات کیلئے اکاؤنٹ قائم کر دیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی منظوری سے پاک فوج نے فلڈ ریلیف عطیات کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیا ہے۔ سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کے لئے پاک فوج سرگرم ہے، وفاقی حکومت کی منظوری سے پاک فوج نے فلڈ ریلیف عطیات کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیا ہے۔ آرمی ریلیف برائے متاثرین سیلاب کے نام سے عسکری بنک جی ایچ کیو میں اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہے، آرمی ریلیف اکاؤنٹ کا نمبر 00280100620583 ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسب اظہر حیات نے نوشہرہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا ہے کہ سول انتظامیہ کی اعانت سے متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور آبادکاری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ شہریوں کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضروری مواصلاتی انفراسٹرکچر کو فوری بحال کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔