واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا،صارفین اب ایچ ڈی (HD) ویڈیوز بھیج سکیں گے

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا،صارفین اب ایچ ڈی (HD) ویڈیوز بھیج سکیں گے
لاہور: (ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے مشہور پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے HD ویڈیو کیلئے سپورٹ کو بلآخر متعارف کرادیا ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی، واٹس ایپ نے ہائی ریزولوشن پکچرز کے لیے سپورٹ متعارف کرایا تھا، یہ فیچر بہت پہلے دستیاب ہونا چاہیے تھا تاہم، انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ ایچ ڈی ویڈیو سپورٹ جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔جسے اب متعارف کرادیا گیا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ فیچر iOS اور Android دونوں صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر 720p ریزولوشن والی ویڈیوز اپنے دوستوں سے شیئر کر سکیں گے۔اس سے پہلے 480p ویڈیوز کو ہی بھیجنا ممکن تھا۔

اس فیچر کو استعمال کیسے کریں ؟ وہ ویڈیو سلیکٹ کریں جسے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں، اور اسکرین کے اوپری حصے میں موجود نئے HD بٹن کو دبائیں ۔ ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا،جس کے ذریعے آپ معیاری اور ایچ ڈی کوالٹی (720p,480p)کو سلیکٹ کرسکیں گے۔

ایچ ڈی امیجز کی طرح، واٹس ایپ پر شیئر کی گئی تمام ویڈیوز بشمول HD ویڈیوز، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ محفوظ ہیں۔ جب کسی کو ایچ ڈی ویڈیو موصول ہوگی تو اس پر ایک مخصوص HD بیج نظر آئے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔