فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچ گئے

فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: فلسطینی صدر محمود عباس وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر حکام نے فلسطینی صدر کا استقبال کیا۔

محمود عباس آج سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ان کے دورے کا مقصد غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Watch Live Public News