کارساز جان لیوا حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ معمہ بن گئی

کارساز جان لیوا حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ معمہ بن گئی
کیپشن: کارساز جان لیوا حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ معمہ بن گئی

ویب ڈیسک: کارساز جان لیوا حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ معمہ بن گئی۔ کیس کی تفتیش کو بریک لگ گئی، پیش رفت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل ایگزامن رپورٹ کئی روز بعد بھی نہ آسکی۔ 19اگست کو ہونے والے حادثے کو 8 روز گزر گئے۔ 8 روز میں 3 سرکاری تعطیلات بھی ہوئیں۔ پولیس حکام کو بھی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ 

تفتیشی ذرائع کے مطابق وکلاء کی موجودگی میں ملزمہ کا ابتدائی بیان بھی لیا گیا۔ ملزمہ کے بیان سے بھی پولیس کو کوئی مدد نہ مل سکی۔

Watch Live Public News