ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سپورٹس پنجاب کے اینڈومنٹ فنڈ کا افتتاح کریں گی۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق اینڈومنٹ فنڈ کے افتتاح کے بعد مختلف کھیلوں سے ابھرتے کھلاڑیوں کو ماہانہ فنڈ دیا جائے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے 15 کھیلوں کے مقابلوں سے 200 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان 200 کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے اینڈومنٹ فنڈ سے نوازا جائے گا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں 70 ہزار، 50 ہزار اور 30 ہزار روپے دیے جائیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے انڈر 16 کے بہترین کھلاڑیوں کی بھی لسٹ تیار کی ہے جن کو اینڈومنٹ فنڈ سے نوازا جائے گا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ انڈر 16 کھلاڑیوں کو ماہانہ 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینڈومنٹ فنڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔