شہیدبےنظیربھٹو کی آج 15ویں برسی منائی جا رہی ہے

شہیدبےنظیربھٹو کی آج 15ویں برسی منائی جا رہی ہے
دخترمشرق اورسابق وزیراعظم شہید بےنظیربھٹوکی آج 15ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، صنم بھٹو اور خاندان کی دیگر شخصیات نوڈیرو پہنچ چکے ہیں۔ برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنما گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے ہیں جب کہ ملک بھر سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہید بینظیر کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار گڑھی خدا بخش بھٹو اور نوڈیرو میں تعینات ہیں جن میں کمانڈوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو اس وقت شہیدکیا گیا تھا کہ جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے واپس جا رہی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔