سکھر: وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے

سکھر: وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے

کراچی ( پبلک نوز) سکھرمیں وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان نورالسلام گروپ سے وابستہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارے اور سی ٹی ڈی نے سکھر پٹنی میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پستول اور ایک عدد خود کش جیکٹ برآمد کرلی۔

سی ٹی ڈی کے پولیس افسر مظہر مشوانی کے مطابق ٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان نورالسلام گروپ بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی، مارے جانے والے دہشت گرد جنوبی وزیرستان اور ضلع شانگلہ میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

مظہر مشوانی نے بتایا کہ کے پی کے ضلع شانگلہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو دھماکے سے اڑایا تھا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔