سعودیہ نے جمال خاشقجی قتل پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی

سعودیہ نے جمال خاشقجی قتل پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی
ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر امریکہ کی حالیہ رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متلق احکامات جاری کرنے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت رپورٹ میں موجود مندرجات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ سعودی قیادت سے متعلق غلط، منفی اور نہ قابل قبول نتائج کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ رپورٹ کے حوالے سے کی جانے والی چہ مگوئیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں کاغذی کارروائی کے حوالے سے گئے تھے۔ ان کے قتل سے متعلق امریکہ کی جانب سے نظر ثانی شدہ رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد بن سلمان نے صحافی کے قتل کے لیے آپریشن کی منظوری دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔