کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن شاندار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت حاصل کر لی ہے۔ پی ایس ایل میلہ کے اس میچ میں پشاورزلمی نے 119 رنزکاہدف 18 ویں اوور میں حاصل کیا۔ ٹام کیڈمور46، حیدرعلی نے 36رنز بنائے۔ شعیب ملک 29رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ حسن علی2، محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 119رنز کا ہدف دیا تھا۔ایلکس ہیلز41،حسین طلعت نے22 رنزبنائے۔ آصف علی 19،فل سالٹ 9،شاداب خان نے6 رنزبنائے۔ وہاب ریاض نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ثاقب محمود نے 2، جبکہ عمیدآصف اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ اڑائی۔