صحافی کی جانب سے ایم این اے کنول شوزب کی کردار کشی پر فواد چوہدری کی مذمت

صحافی کی جانب سے ایم این اے کنول شوزب کی کردار کشی پر فواد چوہدری کی مذمت
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کنول شوزیبMNA کے خلاف گھٹیااخلاق سے گری ہوئی مہم کی شدیدمذمت کرتا ہوں،آخرہم قوانیین نافذ کیوں نہیں کر سکتے؟ عدالتیں بازاری لوگوں کو عوامی نمائندوں کی عزت سے کھیلنےکا لائسنس نہ دیں جب آپ پر بات آتی ہے توہتک عزت کا قانون حرکت میں آجاتا ہے دوسروں کی عزت کا تحفظ بھی آپ کی ذمہ داری ہے. اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی کنول شوذب نے صحافی کی جانب سے گھٹیا زاتی الزامات پر مبنی ویڈیو بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے سوال کیا کہ جب اس طرح کسی ایم این اے کی کردار کشی کی جائے تو کس ادارے سے رابطہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوذب نے اپنےٹوئٹر پیغام میں صحآفی رضوان رضی کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ یہ غلاظت بہتان و تہمت بازی اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والا صحافت کا لبادہ اوڑھے کن کے اشاروں پر چلتا ہے سب کو معلوم ہے۔انہوں نے "پیکا" آرڈیننس کو" ڈریکونین قانون" قرار دینے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے مخاطب کیا اور پوچھا کہ اعلی عدالت رہنمائی فرمائے کہ اگر کسی ایم این اے کی کردار کشی تہمت بازی اور خاندان پر جھوٹے الزامات لگائے جائیں تو کونسے ادارے کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ کنول شوذب نے ایک اور ٹویٹ میں پاکستان کے دیگر معروف صحافیوں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ غلاظت بہتان تراشی، کردار کشی اور بغض پی ٹی آئی حکومت میں الزامات لگانے والے کو کیا سینئر صحافی کا ٹائٹل دیا جائے؟ انکے پیٹی بند بھائی اس مواد کو آزادی رائے کہیں گے؟ ان کے لئے آواز اٹھانے والے آپ اس کو صحافت کہتے ہیں۔ ترجمان وزرات خزانہ مزمل اسلم نے رضوان رضی کی گھٹیا گفتگو پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا ڈبل سٹینڈرڈ ہے، عورتوں کے حقوق اور اخلاقیات کے درس دینے والے اگر ناقد حکومتی شخصیت ہو تو اس کے لئے لڑنے مرنے آجاتے ہیں اور اگر حکومتی یا ہمایتی شخص پر ہو تو چپ لگ جاتی ہے۔ پہلے رضوان رضی نے میرے پر بکواس کی اور اب کنول شوزب بارے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔