بابا وانگا کی پیشین گوئی: روس اور یوکرین کے درمیان جاری شدید جنگ کا نتیجہ کیا نکلنے والا ہے؟ کیا روس ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے؟ اس سلسلے میں، آپ کو روس کے بارے میں بابا وانگا کی پیشن گوئی جاننی چاہئے. یہ بھی پڑھیں: روس کیساتھ جنگ؛ یوکرینی ماڈل نے ہتھیار اٹھا لیے نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر روس اور یوکرین کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے۔ امریکہ اور نیٹو ممالک کی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روس کی فوج نے یوکرین کے تمام علاقوں پر شدید حملہ کر دیا ہے۔ اس جنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے تسلط کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ کیا روس دنیا کا نیا شہنشاہ بننے جا رہا ہے؟ بدلی ہوئی صورتحال میں دنیا میں یہ چرچا ہے کہ کیا روس دنیا کا نیا شہنشاہ بننے جا رہا ہے؟ کیا اب امریکہ اور یورپ ختم ہونے والے ہیں؟ روس اور یوکرین کی جنگ کے درمیان ایک بار پھر بابا وانگا کی پیشین گوئی کا چرچا شدت اختیار کر رہا ہے۔ اگر اس پیشین گوئی پر یقین کیا جائے تو یوکرین کی جنگ کے بعد پیوٹن اب دنیا کے طاقتور ترین شخص بننے جا رہے ہیں اور روس دنیا پر راج کرے گا۔ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا - بابا وانگا بابا وانگا نے کہا تھا کہ روس مستقبل میں دنیا کا بادشاہ بنے گا اور یورپ بنجر ہو جائے گا۔ بابا وانگا نے کہا تھا، 'سب کچھ برف کی طرح پگھل جائے گا۔اور روس کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ روس سب کو اپنے راستے سے ہٹا کر دنیا پر راج کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے صدر زیلینسکی فوج کی وردی پہن کر جنگ میں شامل؟ واضح رہے کہ بابا وانگا ایک بلغارین نابینا خاتون تھیں۔ جنہوں نے دنیا کے حالات سے متعلق کئی پیش گوئیاں کی تھیں۔ بابا وانگا کا اصل نام ونجیلیا پاندیوا گشترووا تھا۔ وہ 1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں۔ جب وہ 12 سال ک کی تھی تو ایک خوفناک طوفان کی وجہ سے ان کی بینائی ختم ہوگئی۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس طوفان نے شاید انہیں اندھا کر دیا ہو لیکن انہیں مستقبل دیکھنے کی خاص طاقت دی تھی۔ بابا وانگا کا انتقال 1996 میں 85 سال کی عمر میں ہوا۔ بابا وانگا نے اپنی زندگی میں ابتک بہت سی پیشین گوئیاں کیں۔ جس میں بہت سی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔ ان میں دنیا کے مختلف ممالک پر ٹڈی دل کے حملے، پینے کے پانی کی کمی، زلزلہ سونامی جیسی کئی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ دنیا 2022 میں ختم ہو جائے گی۔