حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ،ذرائع

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ،ذرائع
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنےکی تیاری کرلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹراضافہ کیا جائےگا، قیمتیں بڑھانے سے ہر ماہ 15 ارب روپے اضافی وصول ہوں گے، مٹی کے تیل پر بھی لیوی ٹیکس بڑھا کر پانچ ماہ میں ایک ارب روپے وصول کئےجائیں گے ۔ ذراائع کے مطابق نومبر 2022 سے پٹرول پر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 35 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، ہائی سپیڈ ڈیزل پر مزید 15 روپے لیوی ٹیکس لگا کر 50 روپے کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپ تک اضافہ کیا جائے گا، لائٹ ڈیزل پر30 روپے 45 پیسے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، اس میں مزید 19 روپے 55 پیسے لیوی ٹیکس لگائے جائے گا، مٹی کے تیل پر بھی لیوی ٹیکس بڑھا کر پانچ ماہ میں 1 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔