اس سے قبل پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما نے د نیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کوسر کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا. وہ پاکستان کے پانچویں اور پہلے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔ شہروز نےاس سے دو سال قبل یعنی 17 سال کی عمر میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین براڈ پیک بھی سر کی تھی اور کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔Congratulations Pakistan!!????????
Pakistani mountaineer Shehroz Kashif ( @shehrozekashif2) has become the youngest mountaineer in the world to summit K2 - the world's second highest peak.#PrideOfPakistan pic.twitter.com/WX8a1YZfAE — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 27, 2021
لاہور(پبلک نیوز) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔ کے ٹو کو سر کرنے والے شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بیٹے کی خیریت سے واپسی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہروز کاشف کی یہ کامیابی پورے پاکستان کے لیے فخرکی بات ہے۔ شہروز نے مہم کا نام پاکستان آن کے ٹو رکھا تھا . انہوں نے بتایا کہ کاشف نے آج صبح آٹھ بجکر دس منٹ پر کے ٹؤ کو سر کیا.