اس ویڈیو میں دولھا ساتھ بیٹھ کر دولھن کو ہدایات بھی دے رہا ہے اور دولھن بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بعد ازاں دولھن گاڑی چلاتے ہوئے سسرال کی جانب رواں دواں ہو جاتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا گیا۔ ویڈیو میں خاص طور پر توجہ کا مرکز دولھا کے سسرال ہیں جو بیٹی کے گاڑی چلانے پر بہت خوش ہو رہے ہیں اور تالیاں بھی بجا رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: دولھے بارات لے کر جاتے ہیں اور دولھن کو ساتھ لے کر آتے ہیں۔ کچھ خاص مواقع پر دولھا گاڑی چلاتے ہوئے دولھن کو ساتھ لاتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی کچھ مختلف بھی ہو جاتا ہے۔ ایک بھارتی دولھن نے اس روایت کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولھن گاڑی چلاتے ہوئے جا رہی ہے جبکہ دولھا ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ہے۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سامنے آئی، وائرل ہوتی چلی گئی۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس مختصر سی ویڈیو میں میں دولھن نے سٹیرنگ سنبھال رکھا ہے اور ان کے ساتھ والی فرنٹ سیٹ پر دولھا موجود ہے۔ دولھن نے ویسے تو اپنا باقاعدہ لباس پہن رکھا ہے۔ مگر بغیر کسی پروا کے ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہے۔