تھریڈز میری توقع سے زیادہ مقبول ہو رہی ہے ، مارک زکر برگ

تھریڈز میری توقع سے زیادہ مقبول ہو رہی ہے ، مارک زکر برگ
کیلی فورنیا : سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ان کی نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز ان کی توقع سے زیادہ صارفین میں مقبول ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ تھریڈز کو رواں ماہ ہی لانچ کیا گیا ہے اور لانچنگ کے بعد 100 ملین سے زیادہ لوگوں نے اسے جوائن بھی کیا ہے لیکن تجزیہ کاروں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا پلیٹ فارم لوگوں کو مصروف رکھنے کے قابل ہو گا؟ ڈیٹا فرموں کا کہنا ہے کہ تھریڈز کی لانچنگ کے بعد سے سائن اپ اور پلیٹ فارم پر گزارے گئے وقت میں کمی آئی ہے۔ زکربرگ کا کہنا ہے کہ ابتدائی کامیابی نے ایگزیکٹوز کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ روزانہ میری توقع سے زیادہ لوگ پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں واقعی تھریڈز کو اس کی مکمل صلاحیت تک پہنچانے کے لیے بہت زیادہ کام کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔