ضلع خیبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 84 ٹن ممنوعہ سامان تلف

ضلع خیبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 84 ٹن ممنوعہ سامان تلف
کیپشن: ضلع خیبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 84 ٹن ممنوعہ سامان تلف

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 84 ٹن   ممنوعہ سامان تلف کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں خیبر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کسٹمز، فرنٹیئر کور نارتھ، اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور دیگر اداروں کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران 872 ملین روپے مالیت کی 84 ٹن ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں۔ 

نذر آتش کی گئیں اشیاء میں سگریٹ اور سگریٹ پیپر، چھالیا، غیر ملکی ادویات، بلیک لسٹ موبائل فونز اور دیگر سامان شامل ہے۔ 

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سمگلنگ کے خلاف متحرک ہیں۔ اور ان کی جانب سے ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ میں مبتلا عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News