ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ کیجانب سے کیمرے نصب کرنے کی ویڈیو پبلک نیوز کو موصول

ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ کیجانب سے کیمرے نصب کرنے کی ویڈیو پبلک نیوز کو موصول
کیپشن: ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ کیجانب سے کیمرے نصب کرنے کی ویڈیو پبلک نیوز کو موصول

ویب ڈیسک: معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ کی اہم ویڈیو لیک ہوگئی ہے۔ جس نے سنسنی خیز انکشافات کردیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ ڈرامہ نگار کو کال کرنے سے پہلے کیمرے نصب اور منصوبہ بندی کی گئی۔ 

خلیل الرحمٰن کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کی ساتھی کے ہمراہ کیمرے لگانے کی ویڈیو پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ صوفہ سیٹ کے سامنے کیمرہ نصب کرکے ملزم خاتون اور ساتھی پوزیشن چیک کرتے رہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کھڑکی، پردوں اور دروازے کے قریب کیمرے نصب کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرتے رہے۔خلیل الرحمٰن قمر کے پہنچنے سے پہلے ہی کیمرے ریکارڈنگ پر رکھے گئے۔ کیمروں کی ریکارڈنگ آن کرکے خلیل الرحمٰن قمر سے تمام تر بات چیت ہوتی رہی۔ 

پولیس تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ نے گھر کے مختلف مقامات پر کیمرے نصب کیے۔ خلیل الرحمٰن قمر کو پلاننگ کے مطابق صوفہ پر بٹھایا گیا۔ منصوبہ بندی کی ویڈیو ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوئی۔ 

دوسری جانب ماسٹر مائنڈ حسن شاہ نے خلیل الرحمٰن قمر کی عروج کے ساتھ بنائی نازیبا ویڈیو بھی لیک کردی۔ جس میں خلیل الرحمٰن قمر کو ملزمہ عروج کے ساتھ صوفے پر  بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News