خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنےوالی ملزمہ کی تصاویرپبلک نیوز کو موصول

خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنےوالی ملزمہ کی تصاویرپبلک نیوز کو موصول
کیپشن: خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنےوالی ملزمہ کی تصاویرپبلک نیوز کو موصول

ویب ڈیسک:  لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کی تصاویرپبلک نیوز کو موصول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کیا۔ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینےوالی ملزمہ آمنہ عروج کابیان ریکارڈ،بڑاانکشاف

قبل ازیں ملزمہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا تھاکہ خلیل الرحمن قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی تھی۔ فون کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے چیٹ ہوئی اورتصاویر کا تبادلہ ہوا تھا۔

خلیل الرحمن قمرنےملنےکاکہا تھا تب میں نے گھر بلا لیا تھا، ملزمہ کے بیان کی پولیس حکام واقعہ کی مختلف پہلوؤں سےجانچ پڑتال کر رہی ہے۔

اس سے قبل ڈرامہ رائٹر کی ڈکیتی اور اغواء کی منصوبہ بندی مرکزی ملزم حسن شاہ نے کی تھی۔پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ننکانہ میں چھاپہ مارا تھا، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا لیکن پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان پیشہ ور ہیں اور پہلے بھی متعدد لوگوں کو لوٹ چکے ہیں، لڑکی کا خلیل الرحمان قمر سے پانچ سے چھ سے روز سے رابطہ تھا۔

دوسری جانب خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ وہ واقعہ کے حوالے سے تین روز تک پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔

یاد رہے کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیاتھا جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

Watch Live Public News