خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینےوالی ملزمہ آمنہ عروج کابیان ریکارڈ،بڑاانکشاف

خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینےوالی ملزمہ آمنہ عروج کابیان ریکارڈ،بڑاانکشاف
کیپشن: خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینےوالی ملزمہ آمنہ عروج کابیان ریکارڈ،بڑاانکشاف

ویب ڈیسک: لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کیا۔ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی تھی۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمن قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی۔ فون کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے چیٹ ہوئی اورتصاویر کا تبادلہ ہوا۔

خلیل الرحمن قمرنےملنےکاکہا، تب میں نے گھر بلا لیا،ملزمہ کا بیان پولیس حکام واقعہ کی مختلف پہلوؤں سےجانچ پڑتال کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیاتھا جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

Watch Live Public News