طلاق مبارک،پاکستانی خاتون نے نیاٹرینڈجاری کردیا،ویڈیووائرل

طلاق مبارک،پاکستانی خاتون نے نیاٹرینڈجاری کردیا،ویڈیووائرل
کیپشن: طلاق مبارک،پاکستانی خاتون نے نیاٹرینڈجاری کردیا،ویڈیووائرل

ویب ڈیسک: امریکا میں رہنے والی ایک پاکستانی خاتون نے طلاق کے بعد ایک بڑی پارٹی کا انعقاد کیا،جس میں خاتون لہنگا پہن کر بالی ووڈ کے گانوں پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے، پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب سماج میں طلاق لفظ کو برا مانا جاتا تھا، جس کی وجہ سے خواتین خواہ کتنی متاثرہ کیوں نہ ہوں، وہ کبھی شادی ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچتی تھیں۔ تب اگر کوئی خاتون طلاق لے لے تو سماج میں اس کا جینا مشکل ہوجاتا تھا ، لوگ اس کا بائیکاٹ کردیتے تھے ، مگر اب زمانہ بدل گیا ہے اور خواتین کو استحصال سے بہتر تنہا زندگی گزارنا لگتا ہے۔اس وجہ سے وہ طلاق لینے کے بعد غمزدہ نہیں ہوتی ہیں بلکہ خوش ہوتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر ،ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل پہنچ گئی

حال ہی میں ایک پاکستانی خاتون نے طلاق کی خوشی کیلئے پارٹی کا انعقاد کیا اور اس پارٹی میں اس نے بھی خوب ڈانس کیا، جس کی  ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق   امریکا میں رہنے والی ایک پاکستانی خاتون نے طلاق کے بعد ایک بڑی پارٹی کا انعقاد کیا،جس میں خاتون لہنگا پہن کر بالی ووڈ کے گانوں پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے، پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے۔  جس میں خاتون لہنگا پہن کر بالی ووڈ کے گانوں پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے ۔ پارٹی میں دیوار پر لکھا ہے : Divorce Mubarak! ۔

ٹوئٹرصارف @IM_HarisRazaکے اکاؤنٹ سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

Watch Live Public News