ویب ڈیسک:(محمدساجد)بھارتی حکومت اور بی جے پی اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے میں پیش پیش ہے، بھارت میں آئے روز نہتے مسلمان بچوں، خواتین اور شہریو ں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مگر مودی سرکار اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، سوشل میڈیا پر ایک اور قابل رحم واقعہ پیش آیا جس پر مودی سرکاری خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک رکشہ ڈرائیور نے راہگیرمسلمان خاتون روند ڈالا، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھر کیلئے کچھ ضروری سامان، سبزی وغیرہ خرید کر آرہی ہے کہ پیچھے سے ایک رکشہ آیا جس نے بھرے بازار میں خاتون کو زور کی ٹکر ماری جس سے وہ نیچے گر پڑی۔
بے حس رکشہ ڈرائیور نے رکشہ خاتون کی ٹانگوں کے اوپر سے گزار دیا شدید درد کی شدت سے خاتون بلند آواز میں چیخی مگر ظالم رکشے والا رکنے کی بجائے وہاں سے فرار ہوگیا۔
رکشہ کے پیچھے دو پولیس والے بھی موٹر سائیکل پر آ رہے تھے مگر انہوں نے بھی خاتون کی کوئی مدد نہ کی اور وہاں سے چلتے بنے، بازار میں موجود لوگوں خاتون کی مدد کے لئے فوراً دوڑے، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ رکشہ گزرنے سے خاتون کی ٹانگیں فیکچر ہوگئی ہیں۔