خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا پہلا حکم ، ہیلی ہیریسن چیف آف اسٹاف نامزد

خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا پہلا حکم ، ہیلی ہیریسن چیف آف اسٹاف نامزد

ویب ڈیسک : خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بھی پہلی نامزدگی کردی ،، وائٹ ہاؤس کے ایسٹ ونگ کی سربراہی کے لئے ہیلی ہیریسن کو اپنا چیف آف اسٹاف نامزد کردیا۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ "مسز ہیریسن نے گزشتہ سات سالوں میں خاتون اول کی ٹیم میں ایک اٹوٹ کردار اور غیر معمولی قیادت کو برقرار رکھا ہے،‘‘ 

  میلانیا ٹرمپ نے کہا  ہےکہ ہیریسن کو " وائٹ ہاؤس کی کارروائیوں کی مضبوط سمجھ" تھی اور وہ اپنے نئے کردار میں " ایسٹ ونگ کی ٹیم کی نگرانی اور انتظام کریں گی جبکہ حکومت کے دوسرے حصوں کے ساتھ حکمت عملی کے ساتھ رابطہ قائم کریں گی۔"

اے بی سی نیوز کے مطابق، ہیریسن ان شخصیات میں سے ایک تھے جن کا نام "ٹرمپ ایمپلائی 1" کے طور پر رکھا گیا تھا اور  انکا نام  گزشتہ سال سابق اور مستقبل کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات میں غلط استعمال کے الزام میں فرد جرم میں کی گئی تھی۔.

Watch Live Public News