ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ
کیپشن: ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

آئرلینڈ کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے آئرش صدر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہترین کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور اس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

آبنائے ہرمز سے آمدورفت کی بحالی سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد ان کے اچھے دوست ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، جبکہ حوثی امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

Watch Live Public News