ویب ڈیسک: تھانہ نیو ٹاؤن پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیو ٹائون کے 28 ستمبر کے مقدمہ میں شامل تفتیش کیا گیا،تفتیشی آفیسر راشد کیانی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مقدمہ کے حوالے سے متعدد سوالات پوچھے گئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 28 ستمبر کے احتجاج میں اکسانے اور اشتعال دلانے کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ہی تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ 26 نومبر کو مکمل ہو گا۔