ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی اپنے خلاف درج مقدمے میں تفتیش و گرفتاری سے بچنے کی کوششیں۔
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مینا خان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ مینا خان ۹ مئی کے سلسلے میں اسلام آبا د میں درج ایف آئی آر کے مطابق مطلوب ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت، اسلام آباد نے ملزم مینا خان کا پاسپورٹ بلاک اور ضبط کرنے کا حکم دےدیا۔

عدالت سے جان بوجھ کر روپوشی پر مینا خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں۔عدالتی حکم کے مطابق ایف آئی آر 544/24 میں نامزد ملزم، گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر روپوش ہیں۔

عدالتی حکم پر مینا خان کا پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد نے مینا خان کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے عدالتی حکم پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
